Posted On: October 30th 2026, 06:22 pm
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ
میرے کلاس فیلو میرے پجپن کا دو ست محمد بلال ارشد شیخ کی ناگہانی اور کم عمر موت کا سن کر دل انتہائی رنجیدہ اور غمزدہ ہے۔ موٹر سائیکل حادثے کی یہ دل دہلا دینے والی خبر خاندان اور عزیز و اقارب کے لیے ایک ایسا صدمہ ہے جس کا مداوا ممکن نہیں۔
زندگی اتنی بے اعتبار اور مختصر ہے، اس کا اندازہ اس وقت ہوتا جب کوئی اپنا اچانک منہ موڑ کر اس دنیا سے رخصت ہو جائے۔ محمد بلال ارشد شیخ کی ناگہانی موت نے سب کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔
آنکھوں میں کتنے ہی خواب، دل میں ارمان اور زندگی کی بہاریں لیے وہ اچانک اس فانی دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ اتنی کم عمری میں یوں اچانک موت کا آ جانا دل کو چیر دیتا ہے۔ ان کے والدین، اور تمام سوگوار خاندان پر جو قیامت ٹوٹی ہے، اس کا احساس محض لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
یا اللہ! بلال کی اس ناگہانی موت کے صدمے کو ان کے پیاروں کے لیے صبرِ جمیل کا ذریعہ بنا دے۔ ان کی منزلیں آسان فرما، ان کی لغزشوں کو معاف فرما، اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ آمین!
اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔