Instagram story viewer> @khatm_shud_> Posts
192
followers
189
following
Dahr 🦋🌸
For readers, writers & deep minds.
🖋️ Urdu soul | silent chaos
#openforcollaborations #contentcreator
POSTS STORIES REELS TAGGED
میں نے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جو اپنی خوشی کی خاطر دوسروں کی پرواہ نہیں کرتے اور بہت سے لوگ ایسے ہیں جو دوسروں کی خاطر اپنی خوشیوں اپنی خواہشات اور خوابوں کا گلا گھونٹ دیتے ہیں اور میں سوچ رہی تھی کہ کیا غلط ہے اب اپنی خواہشات کا قتل کر کے اس قبرستان پر دوسروں کی خوشیاں تلاش کرنا یا کسی کی پرواہ کیے بغیر اپنی خوشی میں خوش رہنا؟
جب اپ اپنی خواہشات کو مار کر دوسروں سے محبت اور اپنائیت طلب کرتے ہیں تو کیا وہ حاصل ہو جاتی ہے؟ by @khatm_shud_
9
10 months ago
Download
میرے سینے میں بائیں جانب رہنے والے خوابوں سے میں کبھی بے وفائی نہیں کر سکتی۔ شاید حالات مختلف ہوں لیکن کچھ وعدے جو انسان اپنے آپ سے کرتا ہے ان کا ٹوٹنا انسان کو توڑ دیتا ہے۔ لہذا یہ بے وفائی انسان کو مہنگی پڑتی ہے۔ by @khatm_shud_
0
10 months ago
Download
میں اگر اللہ سے کھلے دل سے کچھ مانگنا چاہوں تو یہی مانگوں گی کہ جو خواب میں نے دیکھے ہیں یا میرے لیے دیکھے گئے ہیں ان کی تکمیل کے لیے میرے اندر ہمت پیدا کر ورنہ خواب کا ٹوٹ جانا کسی طور بھی موت سے کم نہیں ہے۔ by @khatm_shud_
0
10 months ago
Download
لوگ شاید خواب دیکھنے سے اسی لیے ڈرتے ہیں کیونکہ ان کے دل میں خواب ٹوٹنے کا ڈر ان کی چاہت سے کئی زیادہ سمویا ہوتا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ خواب دیکھنے سے پہلے ہی اپنی انکھیں کھول لیتے ہیں۔ by @khatm_shud_
0
10 months ago
Download
یہ بات تو طے ہے کہ کسی اور کی خوشی کی خاطر اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ دینا کسی صورت بھی انسانیت نہیں ہے۔
جو خواہشات زندگی بخشیں ان کے نصیب میں کوئی موت کیسے لکھ سکتا ہے؟ by @khatm_shud_
2
10 months ago
Download
تمہاری خواہش میرے دل میں اس معصوم بچے کی طرح کھلکھلاتی ہے، جس کی مسکراہٹ دیکھ کر  انکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں اور دل سکون پاتا ہے ۔ نہ چاہنے کے باوجود میرے اندر کی ساری ممتا اس بچے کو اپنی اغوش میں لے کر پیار کرنا چاہتی ہے۔ by @khatm_shud_
0
10 months ago
Download
میں نے جب بھی اپنی کسی معصوم خواہش کو اپنے دل میں کھلکھلاتے ہوئے دیکھا ہے مجھے اس کا گلا گھونٹنے سے ڈر لگتا ہے پھر چاہے اس معصوم سے ہزار لوگوں کو الجھن ہو میں اس کا قتل نہیں کر سکتی۔ by @khatm_shud_
3
10 months ago
Download
کیا آپ نے کبھی خواہشوں کا بوجھ اٹھا کر جینے کی جستجو کی ہے؟
 جب یہ مردہ خواہشات آپ کا سفر مشکل بناتی ہیں، تب آپ کو احساس ہوتا ہے کہ خواہشات کا قتل آپ کے ہئ  بوجھ میں اضافے کا باعث بنا ہے۔ by @khatm_shud_
0
10 months ago
Download
کتنا عجیب ہے نا ۔۔ انسان کو لگتا ہے کہ اگر وہ دوسروں کی خوشی کی خاطر اپنی خواہشات کا گلا گھونٹ دے گا تو وہ دوسروں کی محبت حاصل کر سکے گا۔ افسوس!

#poetry #writer #viral #instagram #followers taken in Pakistan by @khatm_shud_
0
10 months ago
Download
بچپن میں جب امی سے جھوٹ بولنے کی کوشش کرتی تھی تو امی کہتی تھی میری انکھوں میں دیکھ کر بات کرو اور یقین کیجئے والدہ کی انکھوں میں دیکھنے کے بعد جھوٹ نہیں بولا جاتا تھا۔۔ آفرین ہے ان لوگوں پر جو انکھوں میں دیکھ کر جھوٹ بولتے ہیں۔

#khatmshud #urduwriter #urduquotes #pakistanipoetry #urduadab #poetsofinstagram #deepthoughts #writersofpakistan #feelingsinwords #heartfeltwords #urdupoetrylovers #emotionalpoetry #instaurdu #aestheticwords #desipoet #urdublogger #brokenwords #pakistaniliterature #kalamdilse #khayalat #literaryvibes #wordsfromtheheart #rudadedil #shairygram #writerscommunity #urduinsta #thepoeticmind #wordsofsoul #pakistaniwriters #poetryofpakistan taken in Pakistan by @khatm_shud_
6
a year ago
Download
مجھے لگتا ہے انسان کو سب سے زیادہ مایوسی کسی اور سے امیدیں وابستہ کرنے سے ہی ہو سکتی ہیں انسانی دل اپنے سے وابستہ لوگوں سے کبھی کبھار ایسی امیدیں لگا دیتا ہے جن کا پورا ہونا ناممکن ہے اور پھر انسان کو بدلے میں مایوسی ملتی ہے تو بہتر ہے کہ امید بھی اتنی ہی لگائی جائے جتنی مایوسی برداشت کی جا سکتی ہو۔
#khatmshud #urduwriter #urduquotes #pakistanipoetry #urduadab #poetsofinstagram #deepthoughts #writersofpakistan #feelingsinwords #heartfeltwords #urdupoetrylovers #emotionalpoetry #instaurdu #aestheticwords #desipoet #urdublogger #brokenwords #pakistaniliterature #kalamdilse #khayalat #literaryvibes #wordsfromtheheart #rudadedil #shairygram #writerscommunity #urduinsta #thepoeticmind #wordsofsoul #pakistaniwriters #poetryofpakistan taken in Islamabad Pakistan اسلام آباد پاکستان by @khatm_shud_
16
a year ago
Download
بے شک یہ کائنات کسی جادوئی دنیا کی مانند اللہ تعالی کے ہونے کا یقین دلاتی ہے لیکن میرے لیے سب سے خوبصورت معجزہ انسانی دل ہے اگر کبھی اپ غور کریں تو انسان جب کسی سمندر کی گہرائی تک جائے تو وہاں اس کا دم گھٹتا ہے انسان سمندر کی گہرائی برداشت نہیں کر پاتا اور کئی واقعات میں یہ بات ثابت ہے کہ سمندر کی گہرائی کو اج تک کوئی صحیح طریقے سے ناپ نہیں سکا کیونکہ سمندر کی گہرائی تک جانا ناممکن ہے لیکن انسانی دل اللہ کہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ بظاہر چھوٹا سا دھڑکتا ہوا یہ دل سمندر کی گہرائیوں سے بھی زیادہ کہہ رہا ہوتا ہے ہاں یہ انسان پر منحصر ہے کہ اس کے دل کی گہرائی تک پہنچا جا سکتا ہے یا نہیں۔
#khatmshud #urduwriter #urduquotes #pakistanipoetry #urduadab #poetsofinstagram #deepthoughts #writersofpakistan #feelingsinwords #heartfeltwords #urdupoetrylovers #emotionalpoetry #instaurdu #aestheticwords #desipoet #urdublogger #brokenwords #pakistaniliterature #kalamdilse #khayalat #literaryvibes #wordsfromtheheart #rudadedil #shairygram #writerscommunity #urduinsta #thepoeticmind #wordsofsoul #pakistaniwriters #poetryofpakistan by @khatm_shud_
5
a year ago
Download

Download All

Save the photos and videos currently loaded on this page.

0Photos
0Videos
Ready to download 0 / 0

Keep this tab open until your download is ready.

back to up